دسمبر دہشت گردی کو اجڑ سے اکھاڑنے کا دن ہے، رانا مشہود

دسمبر دہشت گردی کو اجڑ سے اکھاڑنے کا دن ہے، رانا مشہود

لاہور(اپنے نامہ نگارسے) 16دسمبر دہشت گردی کو اجڑ سے اکھاڑنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔اے پی ایس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پور ے ملک کے طالب علموں اور نوجوانوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ولولہ تازہ اور نیاجوش و جذبہ بخشا ہے ۔طلباء طالبات تعلیم کا ہتھیار استعمال کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین حصہ ڈال سکتے ہیں ۔16دسمبر1971ء کے سانحے پر بکھر جانے والی قوم 16دسمبر 2014ء کے واقعہ پر متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے نام شہدائے اے پی ایس کی یاد میں گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل بوائز ہائی سکول رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دونوں سکولوں میں پروقار تقاریب منعقد ہوئیں جن نے طالب علموں میں اے پی ایس کے شہید بچوں کی یاد میں ٹیبلو پیش کئے اور ملی و قومی نغمے گا کر شہیدوں کے مشن کو پورا کرنے کا عزم دھرایا ۔تقاریب میں بچوں نے اے پی ایس پشاور سانحہ کی روشنی میں ماڈلز اور پوسٹرز بھی بنا رکھے تھے ۔تقریب میں ای ڈی او ایجوکیشن لاہور اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور بچوں سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے واقعہ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے ۔ہم بیحیثیت قوم 16 دسمبر کا سقوط ڈھاکہ کا واقعہ فراموش کر چکے تھے مگر سانحہ اے پی ایس نے ہمیں جنجھوڑ ڈالا ہے ۔

رانا مشہود

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...