11کروڑعوام کو دووقت کا کھانا میسر نہیں ،چودھر ی سرور

11کروڑعوام کو دووقت کا کھانا میسر نہیں ،چودھر ی سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھر ی سرور نے پنجاب میں گیس کی عدم فراہمی اور مہنگی بجلی کی وجہ سے100ٹیکسٹائل ملز کی بند ش کے فیصلہ کا ذمہ دار اور ’’ مجرم‘‘ حکمرانوں کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صوبے میں مہنگائی کا سونامی آئیگا جو حکمرانوں کو بھی بہا کر لے جا ئیگا ‘ پاکستان میں 11کروڑلوگوں کو دوقت کا کھانا بھی میسر نہیں حکمران تر قی اور خوشخالی کی جھوٹے دعوے کر نے میں مصروف ہیں گزشتہ روز ایک تقر یب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو ہر لحاظ سے تباہ بر بادکر دیا ہے اور پنجاب میں پہلے ہی70ملز بند ہو چکیں ہیں اور اب حکومتی پا لیسوں اور بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کی وجہ سے مزید100ٹیکسٹائل ملز کے مالکان انکو بند کر نے کا فیصلہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں مہنگائی کا ایک اور سیلاب آئیگا مگر نااہل حکمران اپنی پا لیسوں کو ٹھیک کر نے کی بجائے گڈ گورننس کے جھوٹے نعرے لگا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرای ہر وقت ملک کے معاشی طور پر مضبوط ہونے کے دعوے کر رہے ہیں مگر آج بھی پاکستان میں11کروڑ سے زائد لوگوں کو دوقت کی مکمل روٹی بھی میسر نہیں ۔

چودھر ی سرور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...