ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کررہے ہیں،شعیب خرم

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کررہے ہیں،شعیب خرم

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ کی ہدایات کے مطابق وارڈن افسران ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والے ، ، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پید ا کرنے والے ڈرائیور حضرات، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال ، خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ، اوور سپیڈنگ ،گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپرز کا استعمال ، غلط پارکنگ ، لین اور لائن کی خلاف ورزی، اپلائیڈ فار ، بغیر اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ، روٹ پورا نہ کرنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور قوانین پر موثر انداز سے عمل درآمد کروائیں اس امر کا اظہارانہوں نے وارڈن افسران کو حادثات کی روک تھام ، شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرانے ،ٹریفک کے حوالے سے سہولیا ت فراہم کرنے اوردورانِ سفر قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننا حا دثے کا موجب ہے جس سے نہ صرف قیمتی انسانی جان ضائع ہوتی ہے بلکہ مالی نقصان بھی ہوتا ہے اس لیئے ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کریں اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بندکریں انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خدمات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور راولپنڈی شہر اور تحصیلوں میں ٹریفک انتظامات کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیئے جاری ہیں اس لیئے شہریوں کا بھی فرض ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کو معمولی غلطی سے پیش آنے والے کسی بڑے حادثہ سے بچاکر منظم انداز سے ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے وارڈن افسران کو مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے، ان کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیئے ٹریفک پولیس راولپنڈی سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کے ساتھ سا تھ ان کے سفر کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی بہتر سے بہترین سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...