گوجرانوالہ :ایف آئی اے کا چھاپہ سخت مزاحمت کے بعد 7 خطرات ناک انسانی سمگلر گرفتار

گوجرانوالہ :ایف آئی اے کا چھاپہ سخت مزاحمت کے بعد 7 خطرات ناک انسانی سمگلر ...

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی 6سپیشل سکواڈ چھاپہ مار ٹیموں نے سینکڑوں افراد سے کروڑوں روپے ہتھیا کر انہیں بیرون ممالک اسمگل کرنے والے 7خطرناک انسانی اسمگلروں ، ایجنٹوں اور اشتہاریوں کو سخت مذاحمت کے گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں سفری دستاویزات ، جعلی ویزے ،پاسپورٹ اور دیگر کا غذات برآمد کئے ہیں جبکہ انکا ایمرجنسی بنیادوں پر ریمانڈ جسمانی لیکر انہیں تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن سیل میں منتقل کر دیا ہے پکڑے جانے والے بعض ملزمان کا تعلق انٹرنیشنل اسمگلنگ گروہوں سے بتایا جاتا ہے جبکہ انہیں مقامی سطح پر بعض سیاسی شخصیات اور سرکا ری ملازمین کی پشت پناہی بھی حاصل تھی یہ ایکشن ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری خالد انیس کی براہ راست کمانڈ میں اسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد سرور ، اسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اعجاز احمد بوسال پر مشتمل مختلف ریڈنگ ٹیموں نے کیا دوران ایکشن 3مختلف مقامات پر چھاپہ مار ٹیموں اور ملزمان کے درمیان لڑائی جھگڑوں او ر زبردست مزاحمت کے واقعات بھی رونما ہوئے بتایاجاتاہے کہ گرفتار کئی ملزمان گذشتہ پندرہ بیس سالوں سے افغانستان ، تا جکستان ، ملائشیا ،ایران، ترکی اور دیگر ممالک سے ملحقہ باونڈری کے زمینی و پہاڑی راستوں اور لانچر کے زریعے بڑے پیمانے پر لیبیا اور دیگر یورپین ممالک میں انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھے اور غیر قانونی دستاویزات اور اپنے بڑے نیٹ ورک کے زریعے سادہ لوح افراد کو پرکشش ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دیکر ان سے بھاری رقوم ہتھیا چکے تھے پکڑے جانے والوں میں گوجرانوالہ سے ایجنٹ مجاہد عباس ولد محمد حسین ، اشتہاری م مفروروں میں منڈی بہاوُالدین سے اور نگزیب ولد غلام حسین ، گوجرانوالہ سے رانا دستگیر ولد مشتاق احمد ،جلال پو رجٹاں سے جمیل ولد محمد صدیق ودیگر شامل ہیں تاہم ایف آئی اے حکام نے مذکورہ بالا امور کی تصدیق کی ہے ۔

انسانی سمگلر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...