معاشرے سے کرپشن ، ظلم و انصافی کے خاتمے اورمیرٹ وقانون کی بلا دستی کا تہیہ کر رکھا ہے ، محب اللہ

معاشرے سے کرپشن ، ظلم و انصافی کے خاتمے اورمیرٹ وقانون کی بلا دستی کا تہیہ کر ...

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک و ماہی پروری محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے،معاشرے سے کرپشن ،ظلم وانصافی کے خاتمے اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین طرزحکمرانی متعارف کرانے کیلئے قانون سازی کی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کبل ضلع سوات موضع گالوچ پلوسہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شیر علی،محمدسلیم،ارشد ،محمد علی،ارشد علی ،باچا زادہ ،آمیر سیاب،پروفیسر محمد سعید خان اور شریف نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں پی ٹی آئی کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو ئے اور انشاء اﷲآئندہ ایک کارکن کی حیثیت سے پاکستان تحریک انصاف کے پیغام کو صوبے کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔معاون خصوصی محب اﷲ خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں اور اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ صوبے کے غیور عوام دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام گزشتہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے اورمایوس کن کارکردگی کی وجہ سے بے شمار مسائل میں مبتلا ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ تبدیلی لانے کا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں تمام شعبوں میں اصلاحات کرکے شہریوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی ،سرکاری اداروں کو خود مختار بنانے اور لوگوں کو معلومات تک رسائی اور انکی شکایات کے فوری ازالے کیلئے نہ صر ف ریکارڈ قانون سازی کی ہے بلکہ ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ایک موثر طریق کار فراہم کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...