ڈیرہ میں ٹریفک حادثہ ،ڈائیوو بس کا گارڈ جاں بحق ،ڈرائیور سمیت 6 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سی آربی سی چوک کے قریب راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی ڈائیووبس حادثے کاشکار ‘گارڈجاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت چھ مسافرزخمی ہوگئے ‘مسافربس بے قابوہو کرموقع پرموجودتین دکانوں میں جاگھسی‘دکانیں تباہ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی ڈائیووبس نمبرLUUC-8446 صبح چاربجے کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدرکی حدودمیں سی آربی سی چوک پرنیشنل ہائیوے اتھارٹی کی طرف سے بغیرنشانات کے بنائے گئے فٹپاتھ پرچڑگئی اورسامنے موجودتین دکانوں میں جاگھسی جس سے دکانوں کی چھتیں اوردیواریں زمین بوس ہوگئیں اوراس میں پڑاسامان تباہ ہوگیا۔حادثے کے دوران ڈائیووبس کاسیکورٹی گارڈمخبوب ولدحکم جان محسودسکنہ لدھاموقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ مسافربس کاڈرائیورابراراحمدولدعجیب خان جنجوعہ سکنہ چکوال‘مسافرخرم منصورولدمنصوراحمدکھوکھرسکنہ ڈیرہ غازی خان اوربشیراحمدکھیتراں ولدجمال خان سکنہ بارکھان بلوچستان سمیت چھ مسافرزخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ پہنچادیاگیا۔حادثے کے دوران ڈائیووبس کوبھی شدیدنقصان پہنچا۔بس مسافروں کے مطابق نیشنل ہائیوے اتھارٹی کی طرف سے بنائی گئی روڈاورفٹ پاتھ پرکسی قسم کے کوئی نشانات نہیں تھے۔جسکی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔