پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے ،ڈی پی او بونیر

پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے ،ڈی پی او بونیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بونیر خالد محمود ہمدانی نے کہا ہے کہ پولیس محکمہ کو اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے ملک اور قوم کی خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ،شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ وہ ہم سے جدا ہوتے ہیں ،شہید کا درجہ اللہ کے ہاں بہت بلند ہیں ،شہیدوں کے بچوں کی تعلیم وہ تربیت کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا اور ہم انہیں کبھی تنہاء نہیں چھوڑے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایلم پہاڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں شہید ہونے والے وارث خان شہید ،عنی رحمان شہید اور تاج محمد کے ورثاء میں چیکس دینے کے موقع پر ایک مختصر تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی نعیم خان ،آ ر آئی عبدلوکیل ،ریڈر حکیم شاہ ،پی اے اسرار خان اور شہداء کے ورثاء کے علاوہ علاقہ کے عمائیدین بھی موجود تھے ،ڈی پی او بونیر نے وارث خان شہید کے ور ثاء کو 22 لاکھ روپے ،عنی رحمان شہید کے ورثاء کو 33 لاکھ روپے اور تاج محمد شہید کے ورثاء کو بھی 33 لاکھ روپے کے چیک دے دئے یاد رہے کہ پولیس کے یہ جوان ایلم پہاڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوئے تھے ،ڈی پی او بونیر نے کہا کہ پولیس کے جوانوں اور افسران نے جانوں کے نذرانے دیکر بونیر میں امن کے قیام کو ممکن بنایا ،انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ان جوانوں پر فخر کرتی ہے پولیس کا مورال بلند ہیں اور ہم امن کی خاطر مزید کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ بونیر پولیس کی قربانیاں کسی سے پو شیدہ نہیں ہم نے ہر قسم حالات کا جوان مردی کے ساتھ مردانہ وار مقابلہ کیا ۔اس موقع پر شہداء کے ور ثاء نے محکمہ پولیس کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے بیٹوں اور بھایؤں نے قوم اور ملک کے لئے جو قربانیاں دی تھی ہم بھی اس قسم کی قربانیوں کے لئے تیار ہیں ۔