ڈیرہ میں تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک کا نظام درہم برہم عوام کومشکلا ت کا سامنا

ڈیرہ میں تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک کا نظام درہم برہم عوام کومشکلا ت کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ شہر‘صدربازار ‘بنوں اڈہ‘ ملتان روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں تجاوزات کی بھرمار‘ٹریفک کانظام درہم برہم‘ عوام کوسخت مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر‘صدربازار‘بنوں اڈہ اورملتان روڈسمیت دیگرعلاقوں میں دکانداروں کی طرف سے سامان کودکانوں سے باہررکھ کرتجاوزات قائم کررکھی ہیں۔جس سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گیاہے۔عوام کوایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے دوران سخت مشکلات کاسامناہے۔مقامی انتظامیہ نے ان تجاوزات پرخاموشی اختیارکررکھی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ نثاراحمدسے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرتجاوزات کاخاتمہ کیاجائے تاکہ بازارکھلے ہوسکیں اورٹریفک کانظام درست ہوجائے۔