نوجوان نسل منشیات فروشی سے تباہ ہورہی ہے ،سہیل ہارون

نوجوان نسل منشیات فروشی سے تباہ ہورہی ہے ،سہیل ہارون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سہیل ہارون نے کہا ہے کہ ساولڈھیر میں منشیات فروشی سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، ساولڈھیر میں سرعام منشیات فروشی کے خلاف فوری کاروائی کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ساولڈھیر کے گردونواح میں لگے ہوئے کرش میشنیں ماحولیات آلودگی کا سبب بن رہی ہیں، ان کرش مشینو ں میں لگائی گئی مشینری الودگی کا سبب بن رہی ہیں جس سے علاقے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے، سہیل ہارون کا مزید کہنا تھا کہ یوسی ساولڈھیر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 3کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری ہوچکی ہے جس میں ایک کروڑ روپے کی مالیت سے ساولڈھیر میں سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی جبکہ ایک کروڑ روپے بجلی کے ٹرانسفامرز کی مرمت جبکہ ایک کروڑ روپے ساولڈھیر گاؤں کی سڑک کی مرمت اور تعمیر پر صرف کئے جائیں گے۔