خواجہ سرا ابھی تک بنیادی حقو ق سے محروم ہیں ،تصور حسین

خواجہ سرا ابھی تک بنیادی حقو ق سے محروم ہیں ،تصور حسین

پشاور( پاکستان نیوز)رابطہ آرگنائزیشن اور ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے باہمی تعاون سے خواجہ سراوں کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ کی خصوصی کلاسز کا اجراء رابطہ آرگنائزیشن کی چئیرپرسن ثمینہ شاہین نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر گلبہار کی انتظامیہ اور سنیئر سٹاف سے ملاقات کی اس ملاقات کا مقصد ادارے میں خواجہ سراوں کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ کے حصول کے لئے خصوصی کلاسز کا اہتمام تھا۔اس ٹریننگ کا مقصد ان لوگوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ھے تاکہ یہ لوگ بھیک مانگنا چھوڑ کر ایک باعزت ذریعہ معاش اختیار کر سکیں۔ اس موقع پر ادارے کے وائس پرنسپل تصور حسین، انچارج اظہر علی شاہ، سنےئر کورس کوآرڈینیٹر شہزاد جمیل اور شبیر حسین صاحب اور رابطہ کی چےئرپرسن کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ان افراد کی معاشی بد حالی اور دیگر مسائل کو حل کرنے پر زور دیا گیااور ایسے اقدامات پر عملدرآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جن ک ذریعے ان افراد کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہو اور یہ لوگ بھی اس ملک کے کارآمد شہری بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ پاکستان کے قیام کو ۵۶سال ھو گئے اور آج تک ان لوگون کو اس ملک کا شھری تسلیم نہیں کیا گیا، پاکستان کے آئین کی رو سے اس ملک کے شہریوں کو جو حقوق حاصل ھیں بدقسمتی سے خواجہ سراہ آج بھی ان حقوق سے محروم ہیں۔ اس ملاقات کے اختتام پر یہ طے پایا کہ ان افراد کے لئے ادارے میں علیحدہ سے خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا جس کے اخراجات کا انتظام رابطہ آرگنائزیشن کرے گی۔ اس موقع پر سنٹر کی انتظامیہ نے خواجہ سراوں کو معاشرے میں باعزت مقام دلانے اور ان کے انسانی حقوق کے بحالی کے لئے رابطہ کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کے یقین دہانی کروائی۔ ادارے کے وائس پرنسپل تصور حسین اور اظہر علی شاہ نے رابطہ کی چےئرپرسن ثمینہ صاحبہ کو سنٹر کے تمام شعبہ جات دکھائے اور دی جاناے والی ٹریننگ کے مختلف مراحل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...