انتقال ، رسم قل ، چہلم

انتقال ، رسم قل ، چہلم

  مردان(بیورورپورٹ)امن جرگہ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام 16دسمبر کو سہ پہر 4بجے امن جرگہ کے صوبائی چےئرمین سید کمال شاہ کی رہائش گاہ واقع ڈیفنس کالونی میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی پہلی برسی منائی جائیگی۔ْقرآن خوانی کے بعد ایک بڑا اجتماع ہوگا جس سے سیاسی ، سماجی اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنما خطاب کریں گے اور شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ سوئی گیس کے مقامی اہلکارروزی گل کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئی مرحومہ کوگیلئی کے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامرحومہ مقامی فلورملز کے مالک فقیرگل اورواحد گل کی بھی والدہ تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)معروف ای این ٹی ڈاکٹرمحمدکامران کے بھائی ڈاکٹرمیجر(ر)حافظ خاورزمان خان خواجکزئی وفات پاگئے۔انکی نمازجنازہ عیدگاہ کلاں میں اداکی گئی۔جس میں بڑی تعدادمیں سرکاری اداروں کے سربراہان‘ڈاکٹرز‘رشتہ داروں اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔بعدمیں مرحوم کوانکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی وفات پرسینئرصحافیوں رمضان سیماب ‘محمدریحان ‘نویدسلطان‘ محمدفضل الرحمن ودیگرنے ڈاکٹرمحمدکامران سے اظہارتعزیت کیاہے اورمرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...