بلدیاتی ملازمین تنخواہیں نہ ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں،ریاض درانی

بلدیاتی ملازمین تنخواہیں نہ ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں،ریاض درانی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) میونسپل یونائیڈ ایمپلائز کے صدر ریاض درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں نہ دینے سے ملازمین معاشی مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں ٹی ایم اے ٹانک کے احتجاج کی ہم بھرپورحمایت کرتے ہیں کیونکہ ٹانک کے ملازمینوں کو ابھی تک تنخواہیں نہ کی گئی جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشیوں مجبور ہوچکے ہیں اگر ان کے مطالبات منظورنہ کئے گئے تو ہم بھی ان کے حق میں ہڑتال کرکے کام بند کردیں گے ان خیالات اظہارانہوں نے ٹی ایم اے نوشہرہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجارہا ہے اور ابھی تک کلاس فورملازمین کو اپ گریڈیشن نہیں دیاگیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین صبح سے شام تک سرکاری ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو بروقت تنخواہیں نہیں دئیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ٹانک میں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ایک ملازم نے خودکشی کرلی کیونکہ وہ ضروریات زندگی پورا کرنے سے قاصر تھے صوبائی حکومت فوری طورپر ٹانک کے ملازمینوں کے تنخواہیں ادا کرے تاکہ اس کے معاشی مشکلات دور ہوسکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...