تورڈھیر ،پولیو کے کوارڈی نیٹر کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) پولیو کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ڈاکٹر یعقوب اور کانسٹیبل امتیاز کے قتل میں ملوث دہشت گرد گروہ کے اہم ٹارگٹ کلرز گرفتار،دوران تفتیش جیو فینسنگ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان تک رسائی ممکن ہوسکی،ملک آباد(گندف) کے رہائشی ملزمان امیر رحمن اورخالد الرحمان علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کاروائی کے ودران دھر لئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوئی، ملزمان کا ایک اور بھائی بدنام زمانہ ابوسعید بھی8 ماہ قبل پولیس مقابلہ میں مارا جاچکا ہے۔ان خیالات کااظہارڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے منگل کے روز اپنے آفس میں PGOJ صوابی اور دیگر صحافتی تنظیموں کے کارکنان سے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انکا کہنا تھا کہ چند روز پہلے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صوابی کے ڈسٹرکٹ پولیو کوارڈی نیٹر ڈاکٹر یعقوب اور اسی روز شام کے وقت کانسٹیبل امتیاز کو بھی بڑی بے دردی سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر شہید کر دئیے جائے وقوعہ سے برآمد ہونے موٹر سائیکل اور دیگر آلات سے تفتیش کے ماڈرن ٹیکنالوجی جیو فینسنگ کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران پیر کے روز ڈی پی او صوابی کو خفیہ ذرائع سے ملزمان کی علاقہ ملک آباد بابینی میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر انکی سربراہی میں ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان اور ڈی ایس پی تحصیل ٹوپی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کی خفیہ ٹھکانوں پر ریڈ کیا جسکے نتیجہ میں ملزمان امیر رحمن اورخالد الرحمان پسران جمیل الرحمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ، 2 پستول، 5 کلو بارودی مواد،4 عدد ڈائٹو نیٹر،سیفٹی فیوز اور دیسی بموں میں استعمال ہونے والے چُرے اور کیل سمیت 2 نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل بھی برآمد کردیئے۔