مردان میں میونسپل ایمپلائز یونین کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے مشتعل

مردان میں میونسپل ایمپلائز یونین کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے مشتعل

مردان(بیورورپورٹ)میو نسپل ایمپلا ئز یو نین کے سینکڑوں ملا زمین تنخواہو ں کی بند ش اور اپ گر یڈیشن کے خلا ف سراپا احتجا ج بن گئے اور دہمکی دی کہ ان کے مطا لبا ت تسلیم نہیں کئے گئے تو ملا زمین وزیر اعلیٰ ہا ؤس کا گھیر اؤ کر نے پر مجبو ر ہو جا ئیں گے اور اس کی تما م تر ذمہ داری صوبا ئی حکو مت پر عا ئد ہو گی احتجا جی جلسے سے خطا ب کر تے ہو ئے ایمپلا ئز یو نین کے صدر فرہا د محمد خیل جنرل سیکر یٹری ملک اما ن بہرام خیل اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ پا نچ مہینو ں سے ٹی ایم اے ٹا نک کی ملا زمین کی تنخواہو ں کی بند ش کی وجہ سے وہا ں کے جنرل سیکریٹر ی ہا شم خا ن خودکشی پر مجبو ر ہو گئے جس کی تما م تر ذمہ داری صوبا ئی وزیر بلدیا ت اور صوبا ئی وزیر خزانہ پر عا ئد ہو تی ہے انہو ں نے فوری طور پر مستعفی ہو نا چا ہئیے انہو ں بلدیا تی ملا زمین کی حالیہ اپ گریڈیشن کو بھی مسترد کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ صوبا ئی وزیر بلدیات اور سیکریٹر ی بلدیا ت اپنے وعدے کے مطا بق سکیل ون سے16تک بلا امتیاز اپ گریڈیشن کا فوری اعلا ن کر یں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...