تحصیلدار لنڈی کوتل کا خاصہ دار فورس لائن کا دورہ

تحصیلدار لنڈی کوتل کا خاصہ دار فورس لائن کا دورہ

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)تحصیلدار لنڈی کوتل خالد خان کا خاصہ دار فورس کی لائن کا دورہ، خاصہ دار فورس کی لائن میں موجودگی چیک کی اور ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ لنڈی کوتل بازار میں صفائی اور ٹریفک کا نظام درست کرنے پر جلد عمل کا آغاز ہوگا، تحصیلدار لنڈی کوتل خالد خان نے اچانک خاصہ دار فورس کے لائن دفاتر کا دورہ کیا اورخاصہ دار فورس کی موجودگی چیک کی تحصیلدار لنڈی کوتل خالد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور امن و امان کی فضاء خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی تحصیلدار لنڈی کوتل خالد خان نے خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر امجد شینواری کو لنڈی کوتل بازار میں ٹریفک کا نظام بحال رکھنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ عنقریب بازار کی صفائی اور اشیاء خوردو نوش کا معیار چیک کرنے اور حماموں کی صفائی کا نظام درست کیا جائیگاتاکہ لنڈی کوتل بازار کو مثالی بازار بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہانتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے تاکہ مقدمات طوالت اختیار نہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...