تورڈھیر ،تحصیل رزڑ کے پٹواری اور گرداور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل

تورڈھیر ،تحصیل رزڑ کے پٹواری اور گرداور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) ڈسپلن کی خلاف ورزی تحصیل رزڑ کے پٹواری اور گرداور معطل ، اے سی صوابی کو معاملہ کی انکوائری اور ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان نے منگل کے روز احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان نے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ صوابی کے چیئرمین کو ٹیلی فونک رابطہ میں بتایا ہے کہ انہوں نے تحصیل رزڑ کے ایک پٹواری صداقت علی اور سرکل ٹوکے گرداورتاج حسین کے خلاف منگل کے روز معطلی کے احکامات جاری کردئیے ہیں جن دونوں کے خلاف تحصیلدار کیساتھ جھگڑنے جیسے محکمانہ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی شکایات تھیں تاہم معاملہ کی انکوائری اے سی صوابی افسر علی شاہ کو سونپی گئی ہے جو ایک ماہ کے دورانیہ میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گے جسکی روشنی میں میرٹ کی بنیاد پر اگلے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...