چارسدہ میں نجی بینک کے ملازم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

چارسدہ میں نجی بینک کے ملازم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

چارسدہ (بیورو رپورٹ)عمر زئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نجی بینک کا ملازم قتل جبکہ ایک خاتون شدید زحمی ۔ ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عمر زئی کے حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی بینک کے ملازم عادل ولد صلاح الدین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون مسماۃ نائلہ زوجہ اشرف خان شدید زحمی ہو گئی جن کو تشویشناک خالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...