مٹہ سوات ، ذاکر خان شہید تھصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سٹور سے چوری شدہ ادویات بارے انکوائری کا حکم

مٹہ سوات ، ذاکر خان شہید تھصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سٹور سے چوری شدہ ادویات ...

  مٹہ سوات ( نمائندہ پاکستان )خیبر پختونخوا کے وزیر محمود خان نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے کہا ہے کہ ذاکر خان شہید تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ سوات کے سرکاری سٹور سے چوری شدہ ادویات کے بارے میں فوری طور پر انکوائری کریں اور اس میں ملوث اہلکاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کیلئے کوئی ایسا جرم کا تصور نہ کرسکے۔انہوں نے کہا موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سرکاری اداروں سے چوروں اور لٹیروں کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل قومی امانت ہے لہذا اس سلسلے میں کسی قسم کی خرد برد اور ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ ہسپتال ہذا مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...