لوکل گورنمنٹ میں عوامی مسائل کاحل مشترکہ تلاش کریں گے،عبد اللہ خان

لوکل گورنمنٹ میں عوامی مسائل کاحل مشترکہ تلاش کریں گے،عبد اللہ خان

مٹہ سوات(نمائندہ پاکستان ) مٹہ سوات تحصیل کونسل کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت تحصیل ناظم عبد اللہ ٹی ایم اے کونسل ہال میں منعقد ہوا۔جس میں تحصیل کونسلران و خواتین کونسلران نے شرکت کی۔جس کا باقاعدہ آغاز سپیکر محمد حکیم نے کیا ۔اجلاس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اورعوامی مسائل پربحث ہوئی۔اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے بتا یا کہ مٹہ سوات میں فروٹ منڈی کے قیام سے ٹی ایم اے بجٹ میں اضافہ ہوگااورعوام کو بھی ریلیف ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مٹہ ہسپتال سے سرکاری ادویات فروخت کرنے والے سکینڈل میں ملوث ملزمان کو منظر عام پر لایا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ڈی ایس پی مٹہ و اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کو باقاعدہ اجلاس کا حصہ بنایا جائے ۔تاکہ عوام کی مسائل کو براہ راست پہنچایا جائے۔یوتھ کونسلر سعید اللہ خان نے بتایا کہ مٹہ بازار میں نقل کے لئے فروخت ہونے نوٹس پر مکمل پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے طلباء بارہویں جماعت تک پہنچنے کے باوجود اپنا نام نہیں لکھ سکتے ہیں۔اگرنوٹس کی فروخت پر پابندی کا قانون لاگو کیا جائے توطلباء کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے۔تحصیل ناظم عبد اللہ خان نے بتایا کہ اس مسائل کوحل کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چپریال بازار میں لگایا جانے والامیلہ بھی ٹی ایم اے مٹہ میں شامل ہوگا۔جس سے آمدن میں اضافہ ہوکر عوام کے فلاحی کاموں پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مٹہ بازار میں قصائیوں اورمرغی فروشوں کو ایک سائیڈ پرالگ جگہ منتقل کریں گے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...