بخشالی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد تھڑے مسمار

بخشالی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد تھڑے مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی (نمائندہ پاکستان) بخشالی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، کئی دوکانداروں کو جرمانے،سامان ضبط، تھڑے مسمار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی مردان کے اہلکاروں نے گزشتہ روز بخشالی مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دوکانوں کے سامنے لگائے گئے تھڑے مسمار کردیئے اور دوکان کی حدود سے باہر لگایا گیا سامان ضبط کرلیا، اس موقع پر کئی دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے، عوام نے میونسپل کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے باعث بخشالی بازار میں ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا تھا، تجاوزات کے خلاف آپریشن لائق تحسین ہے، اس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔