امن وامان مین بہتری میں وزیراعظم اور پاک فوج کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں ، امیر مقام

امن وامان مین بہتری میں وزیراعظم اور پاک فوج کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں ، ...

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پاکستان کے امن وامان،معاشی اوراقتصادی حالات اس سے قبل دورسے کہیں بہترہے جووزیراعظم نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں،پاک فوج کی قربانیوں اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی بہترین

پالیسیوں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کاقلع قمع کرنے کیلئے موجودہ وفاقی حکومت تمام وسائل اورموثرپیمانے بروئے کارلارہے ہیں،دہشت گردی جیسے مذموم عزائم کے مرتکب افرادانسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام امن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا،روشنیوں کے شہرکراچی میں رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے جائیں،کراچی میں موجودہ امن امان کی صورتحال بھی پاک فوج اوررینجرزکی مرہون منت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ریڈیوں پاکستان پشاورمیں پی ٹی وی اورریڈیوکی باہمی اشتراک سے ہونے والے نعت خوانی کے سالانہ مقابلوں میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے 16دسمبر2014سانحہ پشاورشہداء کوبھی خراج عقیدت پیش کی۔تقریب کی صدارت مذہبی ورحانی سکالرسابق وفاقی وچیئرمین سیرت کونسل پاکستان وزیرپیرڈاکٹرمحمدنورالحق قادری نے کی۔انجینئرامیرمقام نے نعت خوانی کے منتظمین کیلئے ایک لاکھ روپے کاچیک بھی ڈائیریکٹرسٹیشن امیرنوازمروت کے حوالے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ حضورﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،نعت خوانی حضورﷺ کے مبارک دورسے لیکرتاحال مسلمانوں کابہترین ثقافتی ورثہ رہاہے اوررہناچاہیے،ان تعلیمات سے ہمیں امن،اخوت اوربھائی چارے کی فروغ کادرس ملتاہے،ہماری اسلامی تاریخ ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے لیکن جو عناصراسلام کے نام پردہشت گردی کررہی ہے انکادورتک اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...