نیء نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے کھیل کود کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ، ملک قاسم خٹک

نیء نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے کھیل کود کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ، ملک ...

  پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم خان خٹک نے کہا ہے معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے اور نئی نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے کھیل کود کاکردار کلیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان جو خود ایک عالمی شہرت کے حامل کھلاڑی رہ چکے ہیں نے صوبے کی 54 تحصیلوں میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے تقر یباً 2ارب روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں اور تحصیل تخت نصرتی سپورٹس سٹیڈ یم بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک میں منگل کے روز تحصیل تخت نصرتی سپورٹس سٹیڈیم کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر جیل خانہ جات نے اس موقع پر تخت نصرتی بازار میں سڑکوں اور گلیوں کی پختگی کیلئے 3کروڑ روپے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں سولر لائٹس کی فوری تنصیب کرنے کا اعلان بھی کیا۔سٹڈیم کی تعمیر پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت آئیگی جسے نو ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیا جائیگا ۔مشیر جیل خانہ جات نے کہا کہ گراؤنڈ کی تعمیر سے علاقے میں منفی سرگرمیوں کا خاتمہ اورنئی نسل میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے علاوہ علاقے کے لوگوں میں اتحاد و اتفاق اور آپس میں محبت کا جذبہ پروان چڑھے گا جو موجودہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے مشیر جیل خانہ جات نے کہا کہ ترخہ الگڈکا رخ موڑنے اور اسے کاشو الگڈ میں ڈالنے کیلئے 56کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام نے اس منصوبے کو قابل عمل قرار دے دیا ہے جس کے لئے جلد ٹینڈ ر طلب کئے جائینگے جبکہ26نئے سمال ڈیمزپر سروے کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر جلد کام کا آغاز متوقع ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...