درگئی ،بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل عوام کا احتجاجی مظاہرہ

درگئی ،بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل عوام کا احتجاجی مظاہرہ

درگئی (نمائندہ پاکستان ) خان گڑھی کے قریب گیس والو کے ذریعے غیر قانونی گیس بندش اور بجلی کے ناروا لو ڈشیڈنگ کے خلاف درگئی بازار میں خارکئی، ورتیر ، مہردے ، گڑھی عثمانی خیل ، قالدرہ اور گرد ونواح کے پانچ سو کے قریب گیس اور بجلی صارفین نے مین مالاکنڈ شاہراہ کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے درگئی بازار میں احتجاجی مارچ کیا اور محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ حکام کی جانب سے درگئی کے عوام پر غیر قانونی گیس بندش اور واپڈا حکام کو تین بجلی گھروں کے ہوتے ہوئے بھی طویل اور ناروا بجلی لوڈ ژیدنگ پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور وفاقی و صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ درگئی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کا فوری نوٹس لیں ۔ احتجاجی مظاہرہ میں خارکئی سے مشتاق احمد ایڈوکیٹ ، چیرمین غنی الرحمان ، ضلعی کونسلر محمد سفید خان، کونسلر حاجی نور محمد شاہ کی قیادت میں ، قالدرہ سے پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر پیرو مصور خان غازی،مہردے سے تحصیل کونسلر رشید احمد قاضی ، ورتیر ، گڑھی عثمانی خیل ، درگئی خاص اور گرد و نواح سے سینکڑوں کی تعداد میں صارفین شریک ہوئے۔ بعد آزاں مظاہرین نے ایم پی اے و چیرمین ڈیڈک مالاکنڈ سید محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد شہاب خان نے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کردیا تاہم اے سی درگئی محمد شہاب خان نے خان گڑھی کے قریب گیس والو کو بند نہ کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس پر مالاکنڈ لیویز کی ڈیوٹی لگادی اورآج اے سی آفس مٰں بجلی ار گیس حکام کو طلب کرکے ان کے ساتھ مظاہرین کے نمائندگان کی موجودگی میں مذاکرات اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...