پھانسی رکنے پر سزائے موت کے قیدی وحید کے گھرجشن‘ اہل خانہ نے نوافل ادا کئے

پھانسی رکنے پر سزائے موت کے قیدی وحید کے گھرجشن‘ اہل خانہ نے نوافل ادا کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  • ملتان( وقائع نگا ر) پھانسی رکنے پر سزائے موت کے مجرم و حید کے گھر میں جشن کا سماء رہا، اور رات گئے تک اہل علاقہ ، دوست احباب اور رشتے داروں کا مبارکباد دینے والوں کیلئے تانتا بندھا رہا۔ وحید کے اہل خانہ نے اللہ کے حضور شکرانے کے نفل ادا کئے، اس بارے میں وحید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر میں پچھلے کئی روز سے سوگ کا سماء تھا، اس موقع پر وحید کی چاروں بیٹیوں کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے والد کو نئی زندگی عطاء کی ہے، چاروں بہنیں زندگی کے 23 برس والد کی شفقت سے محروم رہیں۔