پھانسی پانیوالے مجرموں نے رات عبادت میں گزاری ‘کھانا تک نہ کھایا

پھانسی پانیوالے مجرموں نے رات عبادت میں گزاری ‘کھانا تک نہ کھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقائع نگار) پھانسی پانیوالے مجرمان نے رات ساری عبادت میں گزاری، اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی مغفرت کیلئے دعائیں کرتے رہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تینوں مجرمان میں سے کسی نے بھی رات کو کھانا نہ کھایا، اس موقع پر سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دیگر قیدیوں پر بھی افسردگی چھائی گئی، پھانسی سے 2 گھنٹے قبل جب وحید کو پھانسی ٹل جانے اور مدعی سے صلح ہونے کی اطلاع دی گئی تو اللہ کے حضور سجدہ شکر ہو گیا، اور اللہ سے معافی مانگتا رہا۔
عبادت