پشاور ، وارسک روڈ پر سکول میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکا م

پشاور ، وارسک روڈ پر سکول میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکا م

پشاور( آن لائن) پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر سکول میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکا م بنا دی گئی سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متھرا میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود ،راکٹ لانچر اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے ،سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں تفتیش جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روزقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پشاور کے علاقے متھرا میں ایک مکان میں اس وقت کارروائی کی جب کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ورسک روڈ پشاور میں ایک سکول کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکاروں نے حساس ادارے کی اطلاعات پر کارروائی کی ہے ، ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ سال ، 16دسمبر کو بھی ورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک سکول کو نشانہ بنایا گیا تھا جسمیں انتظامیہ سمیت 142طلب علم شہید ہوئے تھے

دہشت گردی

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...