آئی الیون،گھر کے تہہ خانے سے زنجیروں میں جکڑی ملازمہ اوراسکا خاوند بازیاب

آئی الیون،گھر کے تہہ خانے سے زنجیروں میں جکڑی ملازمہ اوراسکا خاوند بازیاب

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ گولڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر سیکٹر ای الیون میں ایک گھر کے تہہ خانے سے زنجیروں میں جکڑی گھریلو ملازمہ اور اس کے خاوند کوبازیاب کرا لیا ، شازیہ بی بی اور اس کے خاوند طارق علی کو تنخواہ کے مطالبے پر زنجیروں سے باندھ کر تہہ خانے میں ڈال دیا گیا ،گھر کی مالکن ملزمہ شگفتہ شاہد اور اس کے بیٹے جبران کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسماۃ شازیہ بی بی اور اس کے خاوند طارق علی جو کہ چنیوٹ کے رہائشی ہیں اور سیکٹر ای الیون تھری کے مکان نمبر 8گلی نمبر32 میں شگفتہ شاہد نے انہیں گھر کے تہہ خانے میں زنجیروں سے باندھ رکھا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو بازیاب کرا لیا اور شگفتہ شاہد ز وجہ شاہد حمید اور اس کے بیٹے جبران کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا،شازیہ بی بی ملزمہ شگفتہ کی گھریلوملازمہ تھی اور اسے گزشتہ اڑھائی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی تھی، اس کا خاوند طارق علی دن کو محنت مزدوری کرتا تھا اور رات کے وقت شگفتہ شاہد کے گھر سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا ،تنخواہ کے مطالبے ملزمہ شگفتہ نے اپنے بیٹے کی مدد سے شازیہ اور اس کے خاوند کو تہہ خانے میں بند کر دیا اور بعد ازاں زنجیروں میں جکڑ دیا تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں، بروقت کارروائی پر ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس کی کا رکردگی کو سراہا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایسی کارروائیوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...