سانحہ پشاور ،پنجاب کے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آج چھٹی ہوگی، 24 سے31دسمبر تک موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب کے سکول ، کالج یونیوسٹیوں میں آج عام تعطیل ہوگی دوسری طرف محکمہ تعلیم نے سکولز اور کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں قائم سکولز اور کالجز 24دسمبر سے 31دسمبر تک موسم سرماکی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے، اس حوالے سے ای ڈی او تعلیم لاہور پرویز اختر خان نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کی بنا پر 24دسمبرسے 31دسمبر تک سکولز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تعطیلات