ڈاکٹر عاصم حسین کا فیصلہ رینجرز نہیں عدالت کرے گی،قمر زمان کائرہ

ڈاکٹر عاصم حسین کا فیصلہ رینجرز نہیں عدالت کرے گی،قمر زمان کائرہ

لاہور(آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے پنجاب میں ایک شخص کوبچانے کیلئے 14قتل کرائے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے وہ ایک آدمی کا واویلہ کرتے تھکتے نہیں ۔منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا وہیں ان کا فیصلہ ہوگا۔ رینجرز کے اختیارات کے بارے میں سندھ حکومت کو کچھ تحفظات ہیں رینجرز نے کراچی میں کچھ جگہوں پر اختیارات سے تجاوز کیاہے تاہم رینجرز کے اختیارات کے بارے میں قرادادسندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں تھی لیکن اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوا

قمر زمان کائرہ

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...