ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ برگیڈئر عتیق الرحمان کی وزیرِداخلہ سے ملاقات وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بحری راستوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈ کی گرانقدر خدمات کوسہراتے ہوئے بحری راستوں سے سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام اور غیر قانونی طریقوں سے انسانی آمدورفت کے سدباب کیلئے کوسٹ گارڈ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ اپنی استعداد اور کارکردگی میں مزید وسعت لائے اور سلسلے میں وزارتِ داخلہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...