آصف زرداری کا دسمبر کے آخری ہفتے میں ملک آنے کا امکان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا دسمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں کی جانب سے آصف زرداری کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان آنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے متعلق تاثر زائل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔آصف زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں ضرور شرکت کریں ۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری ایک بیان دینے کے بعد دبئی چلے گئے تھے اور کافی عرصے سے اہم اجلاسوں کی صدارت دبئی میں ہی کررہے ہیں ۔