سانگھڑ2 سیاسی جماعتوں میں خونریزی تصادم 4 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی

سانگھڑ2 سیاسی جماعتوں میں خونریزی تصادم 4 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی

سانگھڑ(خصوصی نامہ نگار)سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6شدید زخمی ہوگئے۔ مشتعل افراد نے پیپلز پارٹی کی ریلی میں شامل گاڑیاں بھی الٹ دیں جان بحق افراد میں رکن سندھ اسمبلی کی حفاظت پر معمورپولیس کے دو کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات اور سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کی حمایت میں ریلی نکالی گئی یہ ریلی پریس کلب چوک میں رینجرز اور پاک فوج کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کے بعد ایم اے جناح روڈ اور خاتون فاطمہ ھائی اسکول کے سامنے سے ہوتی ہوئی رحمانی چوک پہنچی تو اس سامنا مخالف سمت سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی فراز ڈیرو کی قیادت میں آ نے والی ریلی سے ہوگیا ۔ابتدا میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فوراً ہی فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افرادگل محمد مری ،عاشق مری، اورنبی بخش ڈیرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 6افراد صلاح الدین ڈیرو،الیاس ،محمود،گل محمد شاہ، راشداور زوہیب زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے بعض کو نازک حالت کے پیش نظر نوابشاہ اور حیدرآباد کے اسپتالوں کو ریفر کردیا گیا۔ نواب شاہ اسپتال میں ایک شدید زخمی سید گل محمد شاہ نے دم توڑ دیا جاں بحق افراد میں نبی بخش ڈیرو اور عاشق مری پولیس کے سپاہی تھے اور رکن سندھ اسمبلی فراز ڈیرو کی حفاظتی ڈیوٹی پر معمور تھے جبکہ گل محمد مری پیپلز پارٹی جھول کے رہنماء اور معروف زمیندار تھے سید گل محمد شاہ محکمہ ایریگیشن میں سب انجینئر بتائے جاتے ہیں واقعہ کے مقام پر مشتعل افراد نے پیپلز پارٹی کی ریلی میں شامل پانچ گاڑیاں بھی الٹ دیں جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے پولیس واقعہ کے مقام پر تاخیر سے پہنچی جبکہ سانگھڑ کی پہلے سے کشیدہ صورتحال کے باوجود شہر میں رینجرز تعینات نہیں تھی واقعہ کے باعث ضلع بھر میں شدید کشیدگی اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہر میں تمام دوکانیں اور بازار مکمل طور سے بند ہوگئے ۔ایس ایس پی سانگھڑ کے مطابق ریلی نکالنے والوں نے اپنے پروگرام سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا تاہم واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے لیکن پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...