کوئٹہ،ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ،ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)سریا ب میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا۔ہزار گنجی سے دھماکہ خیزمواد برآمد ہونے پر دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سریاب میں نامعلوم افراد نے تحریب کاری کی نیت سے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررکھا تھا اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ موقع پر پہنچ گئی اور ٹریک پر نصب پانچ کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔تحریب کاروں کا نشانہ ممکنہ طور پر منگل کی صبح راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ہوسکتی تھی۔سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے پانچ کلو بارودی مواد برآمد کرلیا۔ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔