شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین، لاہور کے ٹریفک سگنل ایک منٹ کیلئے بند

شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین، لاہور کے ٹریفک سگنل ایک منٹ کیلئے بند
شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین، لاہور کے ٹریفک سگنل ایک منٹ کیلئے بند

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پورے شہر میں ایک منٹ تک سائرن بجائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پرشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سارے شہر کے ٹریفک سگنل ایک منٹ کیلئے بند کردیے گئے اور ٹریفک کو روک دیا گیا۔ اس دوران سارے شہر میں ٹریفک سگنلز پر خاموشی اختیار کرنے کیلئے سائرن بجائے گئے اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...