نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی، شہداءکاخون رائیگاں نہیں جائےگا: شہباز شریف

نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی، ...
نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی، شہداءکاخون رائیگاں نہیں جائےگا: شہباز شریف

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اورآپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی گئی، شہداءکاخون رائیگاں نہیں جائےگااور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائےگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہیدبچوں کے خون کاقرض دہشت گردوں کامکمل صفایاکرکے اتاریں گے،شہیدبچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کونیاحوصلہ اورعزم دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دھرتی کوپاک کرنے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم متحدہوگئی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...