”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری

”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی پبلک اسکول کے شہداءکی یاد میں پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد یہ ٹکٹ جاری کیا گیا۔پاکستان پوسٹ کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔سولہ دسمبر کے افسوس ناک واقعے کی یاد میں ٹکٹ کی قیمت بھی سولہ روپے رکھی گئی ہے۔ڈاک ٹکٹ کی ڈیزائنگ آئی ایس پی آر کے میجرعبید ناصر کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی نے ٹکٹ کی چھپائی کا کام کیا۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد آرمی پبلک اسکول کے معصول شہدا کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹ پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کی دعا کا مصرعہ ”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ لکھا گیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...