شہری کو بادشاہ کے کتے کی تضحیک کرنے کے الزام پر جیل بھیج دیا گیا

شہری کو بادشاہ کے کتے کی تضحیک کرنے کے الزام پر جیل بھیج دیا گیا
شہری کو بادشاہ کے کتے کی تضحیک کرنے کے الزام پر جیل بھیج دیا گیا

  


بنکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک شہری کو بادشاہ کے کتے کی ”تضحیک“ کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ ملزم کے وکیل پاوینی کو میر نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے 27 سالہ تھناکورن سیری پائی بون کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بادشاہ اور اس کے کتے کی فیس بک پر تضحیک کی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نے بادشاہ کے کتے کی توہین آمیز ایک پوسٹ سمیت 3تصویریں اپنے فیس بک پیج پر شائع کیں، اے ایف پی کے مطابق نوجوان پر بغاوت ، سائبر کرائم کے الزامات عائد کیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...