دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب قلم کرنا پڑے گا، ملالہ یوسفزئی

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب قلم کرنا پڑے گا، ملالہ یوسفزئی
دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب قلم کرنا پڑے گا، ملالہ یوسفزئی

  


برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بہادر بچوں اور اساتذہ کو سلام کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ضرب قلم کرنا پڑے گا۔

سانحہ پشاور کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں باہمی اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دیں۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد تو ختم ہو سکتے ہیں لیکن ماسٹر مائنڈ کو کیسے ختم کیا جائے؟ اس آپریشن کے بعد ہمیں آپریشن ضرب قلم کی بھی ضرورت ہو گی۔ تقریب میں سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالبعلم احمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا 16 دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...