پنجاب میں قتل کے 3مجرموںکو پھانسی دے دی گئی

پنجاب میں قتل کے 3مجرموںکو پھانسی دے دی گئی
پنجاب میں قتل کے 3مجرموںکو پھانسی دے دی گئی

  


فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں قتل کے 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیاجبکہ ایک مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق بدھ کی صبح سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے 2مجرموں کو صبح سویرے پھانسی دی گئی۔ مجرم لیاقت اور اسحاق نے 1992 میں فائرنگ کرکیدو افراد کو قتل کیاتھا۔ادھر ڈیری غازی خان کی جیل میں دہریقتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم مشتاق احمد نے1999 میں بیوی اور بیٹی کو رشتے کیتنازعے پر قتل کردیاتھا ۔ادھرمجرم اللہ دتہ کی پھانسی راضی نامہ کے بعد رو ک دی گئی۔مجرم نے 2006 میں پرانی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیاتھا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...