پاکستان کے ساتھ ملکر تاریخ کا دھارا بدلنا چاہتے ہیں : نریندر مودی

پاکستان کے ساتھ ملکر تاریخ کا دھارا بدلنا چاہتے ہیں : نریندر مودی
پاکستان کے ساتھ ملکر تاریخ کا دھارا بدلنا چاہتے ہیں : نریندر مودی

  


نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان کیساتھ پر امن تعلقات اور باہمی تعاون ہو۔ بھارتی بحریہ کے افسروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و استحکام لاکر نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ملکر تاریخ کا دھارا تبدیل کریں ۔ سرحدی خلاف ورزیاں ، دہشتگرد ی اور ایٹمی ہتھیاروں کے دوڑ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے۔ آئی این پی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا مقصد تاریخ بدلنے کی کوشش ہے۔ بھارت اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا تاہم ہم پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے کئے گئے وعدوں میں پیشر فت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مشکل پڑوس میں رہ رہا ہے تاہم خطے میں پاکستان کے پڑوسی ہونے کے ناطے بات چیت کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...