سعودی عرب نے25برس کے بعد بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

سعودی عرب نے25برس کے بعد بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا
سعودی عرب نے25برس کے بعد بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

  


بغداد(صباح نیوز)سعودی عرب نے پچیس برس کے بعد بغداد میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔ کویت پر عراقی حملے کے بعد دونوں کے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کا سفارتی عملہ عراق پہنچ گیا اور سفارتخانے میں باضابطہ کام کا آغاز چند روزمیں کیاجائے گا۔ عراق کیلئے سعودی عرب کا سفیر بھی پہنچے گا۔ اور کام کا آغاز ایک تقریب کے بعد کیاجائیگا۔ اربیل اور عراق کے دیگر صوبوں میں قونصل خانے جلد کھولے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...