کوہلی بھی عامر کے دیوانے نکلے عالمی مقابلوں میں پیسر کا سامنا کرنے کی خواہش

کوہلی بھی عامر کے دیوانے نکلے عالمی مقابلوں میں پیسر کا سامنا کرنے کی خواہش
کوہلی بھی عامر کے دیوانے نکلے عالمی مقابلوں میں پیسر کا سامنا کرنے کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت ٹیسٹ ٹیم کے قائد ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ محمد عامر ایک باصلاحیت بولر ہیں، عامر کی بولنگ کا سامنا کرنے سے وسیم اکرم کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، سزا مکمل کرنے کے بعد عامر کو کوہر امتحان سے گزار کر پورے اطمینان کے بعد ہی واپس ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ ان کی وجہ سے اب کرکٹ کو کوئی نقصان نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان پیسر کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ایک باصلاحیت بولر ہیں جہاں دوسرا موقع دیتے ہوئے بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا جہاں تک محمد عامر کا سوال ہے تو ان کی بالنگ شاندار ہے اور اگر میں کہوں کہ عامر کو کھیل کر وسیم اکرم جیسے بالرز کا سامنا کرنے کا مزاملے گا تو یہ غلط نہیں ہو گا اور میری خواہش ہے کہ ایسے بالر کا سامنا کروں لیکن ہر چیز سے اہم کرکٹ ہے اور کرکٹ کو کسی ایک یاد و کھلاڑی کیلئے قربان نہیں کرنا چاہیے۔ میں تویہ ہی کہوں گا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد جس کھلاڑی کو بھی واپس لیا جائے اس کو ہر امتحان سے گزار کر پورے اطمینان کے بعد ہی واپس ٹیم میں انٹری دینی چاہیے تاکہ کرکٹ نقصان نہ ہو۔

مزید :

کھیل -