بھارتیوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر گرفتاری مہم شروع کر دی

بھارتیوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر گرفتاری مہم شروع کر دی
بھارتیوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر گرفتاری مہم شروع کر دی

  



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کو تنگ کرنے کیلئے نت نئے طریقہ کاراختیار کئے جاتے ہیں، کبھی گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو کبھی عید کے موقع پر سکولوں میں چھٹیاں ختم کر دی جاتی ہیں لیکن اب بھارتیوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر گرفتاری مہم بھی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسلمان شہری محمد آصف کو القاعدہ کا دہشت گرد قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد آصف کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...