سنگم رانا کیس نیا رخ اختیار کرگیا، اداکارہ کو شوبز چھوڑنے کے فیصلے پر قتل کیا گیا:والدہ

سنگم رانا کیس نیا رخ اختیار کرگیا، اداکارہ کو شوبز چھوڑنے کے فیصلے پر قتل کیا ...
سنگم رانا کیس نیا رخ اختیار کرگیا، اداکارہ کو شوبز چھوڑنے کے فیصلے پر قتل کیا گیا:والدہ

  


لاہور (خبر نگار) سٹیج اداکارہ سنگم رانا کے قتل کے انکشاف کے بعد ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کے لئے سوالیہ نشان بن گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے گلا دبا کر مارا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات واضح لکھی ہے کہ اداکارہ کو گلا دبا کر مارا گیا جبکہ اس کی موت چھٹے منٹ میں ہوئی۔ سٹیج رقاصہ سنگم رانا کے قتل کے حوالے سےا ہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر گھریلو زندگی گزارنا چاہتی تھی تاہم اس کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ کہتے ہیں شوبز ایک ایسا خوبصورت سراب ہے جس میں کوئی آنے کے لئے بے تاب ہے تو کوئی اس سے جان چھڑانے کے لئے اپنی جان ہی قبران کر بیٹھتا ہے۔ چند روز قبل موت کی وادی میں اترنے والی سٹیج کی رقاصہ اور اداکارہ سنگم رانا شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنا چاہتی تھی۔ مقتولہ اداکاری کو ترک کرکے گھریلو زندگی گزارنا چاہتی تھی تاہم اس کی پھوپھی زاد آمنہ سنگم کے شوبز چھوڑنے پر نہ خوش تھی۔ سنگم رانا کی والدہ کا کہنا ہے کہ آمنہ ہی اس کی دونوں بیٹیوں سنگم رانا اور شمع رانا کو شوبز کی دنیا میں لے کر آئی تھی۔ صغریٰ پروین کا کہنا تھا کہ سنگم کے گھر نہ تو اسے جانے کی اجازت تھی نہ ہی اس کے بیٹے اور دیگر رشتہ داروں کو جبکہ آمنہ نے سیکیورٹی گارڈ کو بھی سنگم کے گھر جانے سے منع کررکھا تھا۔

مزید : تفریح


loading...