اینکرز کو اے پی ایس کا یونیفارم پہنانے پر ڈاکٹرعامر لیاقت نے جیونیٹ ورک کی صدارت چھوڑدی

اینکرز کو اے پی ایس کا یونیفارم پہنانے پر ڈاکٹرعامر لیاقت نے جیونیٹ ورک کی ...
اینکرز کو اے پی ایس کا یونیفارم پہنانے پر ڈاکٹرعامر لیاقت نے جیونیٹ ورک کی صدارت چھوڑدی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیونیوز نے سانحہ پشاور کے شہداءسے اظہار یکجہتی کے لیے نیوز اینکرز کو آرمی پبلک سکول کا یونیفارم پہنادیا لیکن ڈاکٹرعامر لیاقت جیونیوز کے اس اقدام پر برہم ہوگئے اور جیونیٹ ورک کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر یکے بعد دیگر چار ٹوئیٹس میں ڈاکٹرعامر لیاقت نے لکھاکہ ’جیونیوز کے چونکا دینے والی حرکت پر غم میں ہوں جنہوں نے اپنے اینکرز کو اے پی ایس طلباءکے یونیفارم پہنادیئے اور یہ ایک بے حسی والی حرکت ہے ، وہ جیو نیٹ ورک کی صدارت چھوڑتے ہیں اور اپنی پروفائل سے بھی جیونیٹ ورک کی صدارت بھی ڈیلیٹ کردیا ہے ، پشاور کے معصوم پھولوں کے بارے میں سوچ کر میری آنکھوں میں آنسو ہیں ۔

اُنہوں نے لکھاکہ ’میں ایک اینکر کے طورپر اپنا کام جاری رکھوں گا، اور کالم بھی لکھتارہوں گاجیساکہ پہلے کررہاتھا،ان ماﺅں سے معذرت جو جیونیوز دیکھ رہی ہیں ، اور وہ اے پی ایس یونیفارم دیکھ کر صدمے میں ہیں جس سے دردناک یادیں وابستہ ہیں ‘۔

مزید : کراچی


loading...