آئی اے ای اے نے ایران کیخلاف جوہری ہتھیارتیار کرنے کے الزام کی تحقیقات ختم کردیں

آئی اے ای اے نے ایران کیخلاف جوہری ہتھیارتیار کرنے کے الزام کی تحقیقات ختم ...
آئی اے ای اے نے ایران کیخلاف جوہری ہتھیارتیار کرنے کے الزام کی تحقیقات ختم کردیں

  


ویانا ((این این آئی)عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے 12برس کے بعد ایران کے ایٹمی پروگرام کے متعلق تحقیقات ختم کر دی ہے۔ تا ہم معائنہ کار ایران کے جوہری پروگرام اور تنصیبات کے جائزے کا کام بدستور کرتے رہیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ نے گزشتہ روز کے اجلاس میں ایران کےخلاف تحقیقات ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے یہ فیصلہ ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کی جانب سے رواں ماہ پیش کی جانےوالی رپورٹ کے بعد کیا ہے جس میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ایران پر عائد کئے جانیوالے الزامات کی تحقیقات کے نتائج بیان کئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ ایران 2003 تک خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششیں کر رہا تھا لیکن اسلامی جمہوریہ کی جانب سے 2009 کے بعد ایسی کسی سرگرمی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...