فرانسیسی وزیرخارجہ کا بیٹا منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

فرانسیسی وزیرخارجہ کا بیٹا منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار
فرانسیسی وزیرخارجہ کا بیٹا منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(این این آئی) فرانسیسی وزیرخارجہ لورانٹ فابیوس کے بیٹے کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے تھوماس فابیوس سے پوچھ گچھ اور تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تھوماس فابیوس نے پیرس میں 7 ملین یورو کا ایک اپارٹمنٹ منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کیے گئے پیسوں سے خریدا۔