کرینہ کپور کا بیمار حسینہ کا کردار ادا کرنے سے انکار
ممبئی (یوا ین پی)ایک تو فلم کوئی ہٹ نہیں ہورہی اس پر بھی کرینا کپور کے نخرے ساتویں آسمانوں پر ہیں۔ ذہنی مریضہ کا کردار ملا لیکن صاف انکار کردیا۔چھوٹے نواب کی بیگم رانی بھی ضرورت سے زیادہ ہوگئی ہیں نواب۔ ہدایتکار راج کمار گپتا نے سائن کیا نئی فلم کے لیے جس میں بے بو کا کردار ہے ذہنی طور پر بیمار حسینہ کا لیکن کیا کہنے اداکارہ کے جنہوں نے پہلے تو کی ہاں اور جب فلم کی عکس بندی ہونے والی تھی شروع تو انکارکردیا۔بے بو کا یو ا ین پی سے کہنا ہے کہ ذہنی مریضہ کے روپ میں آنے کیلئے خود کو تیار نہیں سمجھتیں اسی لیے منع کیا ہے۔ اب کرینا کے انکار کے بعد ہدایتکار ڈھونڈ رہے ہیں نئی اداکارہ جو اس کردار میں انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھے۔