سوشل میڈیا پر ”بدصورت“ کہنے والے کوسنجے دت کی بیٹی کا کرارا جواب

سوشل میڈیا پر ”بدصورت“ کہنے والے کوسنجے دت کی بیٹی کا کرارا جواب
سوشل میڈیا پر ”بدصورت“ کہنے والے کوسنجے دت کی بیٹی کا کرارا جواب

  


ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ سٹا ر سنجے کی بیٹی ترشلا کو حال ہی میں سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک شخص کی طرف سے بدصورت کہتے ہوئے گالیاں دی گئیں تاہم اداکار کی بیٹی نے مذکورہ شخص کو اس کی بری حرکات کابہت اچھے طریقے سے مزہ چکھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کی طرف سے پہلے اداکار کی بیٹی کو ڈنر ڈیٹ کی پیشکش کی گئی جب وہ نہ مانی تو وہ اوچھے ہتھکنڈوپر اتر آیا۔ ترشلا کی طرف سے چیٹ کا سکرین شاٹ لیکر انسٹاگرام پر شیئر کر دیاگیا۔ اداکار کی بیٹی نے انسٹاگرام پر سکرین شاٹ کے ساتھ تحریری پیغام میں درج کیا کہ بھائی ڈنر ڈیٹ کی پیشکش قبول کرنے سے قبل میں خوبصورت تھی بعد میں فوراً بد صورت ہو گئی۔ پس ترشلا کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیااور وہ شخص دم دبا کر بھاگ نکلا۔

مزید : تفریح


loading...