یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم 25 پاکستانی ملک بدر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی طور پر مقیم 25 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ان پاکستانیوں کو ابوظہبی حکومت کی جانب سے ملک بدر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک بدر ہونے والوں کے پاکستان پہنچنے پر ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے بعد انہیںگھروں کو جانے کی اجازت دیدی ہے۔